صاحب بیوی اور گینگسٹر کی تیسری فلم 27جولائی کو ریلیز ہو گی

پیر 23 جولائی 2018 14:27

صاحب بیوی اور گینگسٹر کی تیسری فلم 27جولائی کو ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان یوں تو فلم انڈسٹری میں نئی ہیروئنز اور ہیروز کو متعارف کرانے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم کا آغاز کرنے والی ذیادہ تر اداکارائیں بہت بڑی فلمیں نہیں دی پاتیں۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جو سلمان خان سمیت بولی وڈ کے دیگر خانز کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری میں کامیاب ہو پاتی ہیں۔لیکن آنے والی بولڈ ایکشن تھرلر فلم ‘صاحب، بیوی اور گینگسٹر 3’ 27جولائی کو ریلیز ہو گی جس کی مرکزی اداکارہ ماہی گل کہتی ہیں کہ ان کا کیریئر بھی سلمان خان کی فلم ‘دبنگ’ میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد تقریبا ختم ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :