چین کے صدر شی جن پنگ روانڈا کے سرکاری دورے پرکیگالی پہنچ گئے

پیر 23 جولائی 2018 14:33

چین کے صدر شی جن پنگ روانڈا کے سرکاری دورے پرکیگالی پہنچ گئے
کیگالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ روانڈا کے سرکاری دورے پرکیگالی پہنچ گئے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شی جن پنگ خصوصی طیارے سے کیگالی پہنچے، ہوائی اڈے پر دونوں ممالک کے صدور نے بات چیت کی۔ صدر شی جن پنگ نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے روانڈا کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناوٴْں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موجودہ دورہ کسی بھی چینی صدر کا پہلا دورہ روانڈا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں روانڈا کے صدر پاول کاگامے کے دورہ چین کے دوران چین اور روانڈا کے تعلقات اور باہمی مفادات کی بنیاد کے تعاون پر گہرا تبادلہ خیال کیا گیا اور اس وقت طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ صدر کاگامے نے روانڈا کی حکومت اور عوام کی طرف سے چینی صدر کے دورے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے موجودہ دورے سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعاون کو یقیناً آگے بڑھا یا جائے گا۔ واضح رہے کہ چینی صدر سینیگال کا سرکاری دورہ مکمل کر کے کیگالی پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :