آپریشن ضرب عضب میں عارضی طورپر بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا عمل جاری ہے،

اب تک 3 لاکھ 38ہزار 995 خاندان واپس اپنے علاقوں میں اب تک پہنچ گئے ہیں، حکام فاٹا سیکرٹریٹ

پیر 23 جولائی 2018 14:35

آپریشن ضرب عضب میں عارضی طورپر بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ جات کے عارضی طورپر بے گھر افراد کے 3 لاکھ 38ہزار 995 خاندان واپس اپنے علاقوں میں اب تک پہنچ چکے ہیں، واپس جانے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کو 25 ہزار کیش گرانٹ 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں 10ہزار روپے دیئے گئے ہیں جبکہ 6ماہ ماہ کے لئے مفت اشیاء خورد ونوش بھی دی جارہی ہے۔

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردوں آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 3 لاکھ 38ہزار 995 خاندان واپس اپنے علاقوں میں اب تک پہنچ گئے ہیں جن میں شمالی وزیرستان ضلع کے ایک لاکھ7ہزار 335 خاندان جنوبی وزیر ستان ضلع کے 71ہزار 124 خاندان، 91ہزار 689 ضلع اورکزئی کے 35ہزار 823 خاندان، ضلع کرم کے 33ہزار 24 خاندان کی اب تک واپس کا عمل ہوا ہے جبکہ مجموعی طورپر 3 لاکھ 38ہزار 995 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، واپس جانے والے خاندانوں میں 25ہزار روپے کیش گرانٹ 10ہزار روپے رانسپورٹ کی مد میں ادا کئے گئے ہیں جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے عارضی طورپر بے گھر افراد کو 6 ماہ کیلئے مفت اشیائے خوردونوش فراہم کی جارہی ہے اور عارضی رہائش کے لئے خیمے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔