عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی عام نشستوں پر تین خواتین امیدوار

پیر 23 جولائی 2018 14:35

عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی عام نشستوں پر تین خواتین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے تین خواتین امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور اپنی کامیابی کے لئے بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کیلئے تین خواتین امیدوار بھر پور طریقے سے اپنی مہم چلا رہی ہیں۔ ان میں صوبہ سندھ کے حلقہ این اے 245 کراچی سے ثمینہ ہما میر اور صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے 13 سے عفت کلثوم اور این اے 17 ہری پور سے ارم فاطمہ بھرپور طریقے سے انتخابی نشان لالٹین کے لئے ووٹ مانگ رہی ہیں اور اپنی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔