گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پیر 23 جولائی 2018 14:40

گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر مئی تک کے عرصے میں برقی پنکھوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس عرصے کے دوران 2.364 ملین یونٹ برقی پنکھوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7.04 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2016-17ء کے گیارہ مہینوں میں ملک میں 2.209 ملین یونٹ برقی پنکھوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ اس عرصے کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار یونٹ پنکھوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ء کے مقابلے میں 9.57 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے دوران ملک سے 15 لاکھ 26 یونٹ پنکھوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :