ملک میں پک اپ گاڑیوں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ

پیر 23 جولائی 2018 14:40

ملک میں پک اپ گاڑیوں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پک اپ گاڑیوں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹیومینوفکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک میں 29 ہزار955 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی تیاری اور28ہزار976 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ء کے مقابلے میں زیادہ ہے۔مالی سال 2016-17ء کے دوران ملک میں 24 ہزار266پک اپ گاڑیوں کی تیاری اور23ہزار804یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :