علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’اخلاقیات ،ْ آداب اور مہمان نوازی‘‘ کے موضوع پر ایک ہفتہ دورانیہ کی تربیتی ورکشاپ 30 جولائی کو شروع ہوگی

پیر 23 جولائی 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں گڈ گورننس اور طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کم گریڈ ملازمین کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے ’’اخلاقیات ،ْ آداب اور مہمان نوازی‘‘ کے موضوع پر ایک ہفتہ دورانیہ کی تربیتی ورکشاپ 30جولائی کو شروع ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 20۔

نائب قاصدوں کو تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نی،ْ طلبہ کو بہترین خدمات اور فرینڈلی ماحول فراہم کرنے کے لئے پروفیشنل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ،ْ اس حوالے سے انہوں نے فیکلٹی اور نان فیکلٹی سٹاف ممبرز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں اپنے ان پڑھ ملازمین کو لکھنا پڑھنا سکھانے کے لئے ایڈلٹ لٹریسی سینٹر قائم کیا تھا ،ْ ابتدائی مرحلے میں 38۔

کم گریڈ ملازمین نے تین ماہ دورانیہ کی تربیت مکمل کرلی ہے اور کورس کی تکمیل کے بعد وہ دستخط کرسکتے ہیں ،ْ چیک لکھ سکتے ہیں ،ْ سائن بورڈز پڑھ لیتے ہیں یہاں تک کہ اُن میں سے اکثر اخبار بھی پڑھ لیتے ہیں اور ان میں آگے پڑھنے کا جذبہ بیدار ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :