صومالیہ ، الشباب کے خودکش کار بم حملہ میں 27 فوجی ہلاک

پیر 23 جولائی 2018 14:42

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) صومالیہ کے جنوب میں کالعدم شدت پسند گروپ الشباب نے ایک فوجی اڈے پر خودکش کار بم حملہ کر کے 27 فوجی ہلاک کر دیئے۔

(جاری ہے)

مقامی فوجی حکام کے مطابق الشباب ملیشیاء نے پیر کوصومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو سے 50 کلو میٹر دور بار سنگنی نامی فوجی اڈے الشباب کی مسلح ملیشیاء نے بھاری اسلحے اور خودکش کار بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں27 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں اور درجنوں زخمی بتائے جاتے ہیں۔

الشباب کے ترجمان ابو معصب نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نی27 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد اڈے پر قبضہ حاصل کر لیا ہے اور درجنوں فوجی قریبی جنگل میں فرار ہو چکے ہیں۔ صومالی ملٹری آفیسر میجر محمد عدن نے کہا ہے کہ اڈے پر اضافہ فوجی کمک بھیجی جا رہی ہے اور وہاں باغیوں کے حملے کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔