مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوعمر فلسطینی لڑکا شہید

پیر 23 جولائی 2018 14:42

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) فلسطینی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوعمر فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی مہاجرین کمیپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوعمر فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا ہے اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ مہاجرین کیمپ سے فوجیوں پر پتھرائو اور فائر بم داغے گئے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی تھی۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سی15 سالہ فلسطینی سینے پر گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا ہے جبکہ دو سلطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :