پریانکاچوپڑا کا ان کی سالگرہ کوخاص بنانے اور نیک خواہشات پر اپنی فیملی دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا

پیر 23 جولائی 2018 14:42

پریانکاچوپڑا کا ان کی سالگرہ کوخاص بنانے اور نیک خواہشات پر اپنی فیملی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) اداکارہ پریانکاچوپڑہ نے ان کی سالگرہ خاص بنانے پر اپنی فیملی اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ پرینکاچوپڑا نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ میں انسٹا گرام میں اپنی سالگرہ کے حوالے سے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنی فیملی ،دوستوں اور اپنی25سالہ قریبی دوست امریکی گلوکاراور سانگ رائٹر نک جونس کا ان کی سا لگرہ پر تیاریاں اور شاندار ڈنر کے کئے خاص طور پر شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کو جو پیار ان کے چاہنے والوں نے دیا ہے وہ بیان نہیں کر سکتیں لیکن یہ تمام لوگ ان کے دل کے قریب ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سالگرہ کے بعد اداکارہ پریانکاچوپڑا واپس ممبئی آگئیں جہاں وہ جلد ہی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار سلمانخان ان کے ساتھ ہونگے ۔پریانکا سونالی باس کی فلم ’’دی سکائی از پنک‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گیں۔ اداکارہ نے 26 جولائی کو اپنی سالگرہ منائی تھی۔

متعلقہ عنوان :