لاس اینجلس سپر مارکیٹ حملہ، ایک خاتون ہلاک،حملہ آور نے ہتھیار پھینک دئیے

کارروائی خاندانی تنازعے کا نتیجہ،،ملزم گرفتار ،،ملزم گرفتار ،تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرالیاگیاپولیس کا بیان

پیر 23 جولائی 2018 14:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک حملہ آور نے گھس کر کئی افراد کو یرغمال بنا لیا۔ حملہ آور اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ یہ کارروائی خاندانی تنازعے کا نتیجہ ہے۔ حملہ آور کی گولی سے سپر مارکیٹ کی ایک نوجوان خاتون ملازمہ ہلاک ہو گئی۔ بعد ازاں حملہ آور نے ہتھیار پھینکتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد سپر مارکیٹ میں موجود تمام یرغمالیوں کو رہائی مل سکی۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کا نام ٹریڈر جوز ہے اور یہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے سلور لیک میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :