بھارت رہائشی عمارت میں آتشزدگی ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک،متعدد زخمی

پیر 23 جولائی 2018 15:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) بھارت میں رہائشی عمارت میں آتشردگی کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک اور چند دیگر زخمی ہوگئے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ آگ ریاست ہماچل پردیش کے ضلع ماندی میں واقع ایک رہائشی عمارت میں لگی جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک جبکہ چند زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیم نے عمارت میں پھنسے متعدد افراد کو زندہ نکال لیا آگ لگنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہوسکا

متعلقہ عنوان :