نوازشریف بیمار، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا نگراں وزیر اعظم کو فون

نواز شریف کی بگڑتی صحت پر مبنی خبروں پر تشویش ہے ،ْحفیظ الرحمن

پیر 23 جولائی 2018 15:43

نوازشریف بیمار، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا نگراں وزیر اعظم کو فون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جیل میں صحت گرنے اور بیمار ہونے کی خبروں پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو ٹیلی فون کیا ہے۔

(جاری ہے)

حفیظ الرحمن نے نگراں وزیراعظم سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بگڑتی صحت پر مبنی خبروں پر تشویش ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم سے مکالمہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے کو آپ خود دیکھیں،پنجاب کی نگراں حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔حفیظ الرحمن نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے انہیں نوازشریف کی بہتر دیکھ بھال کی یقین دہانی کرائی ہے۔