مسلم لیگ (ن) کو عام انتخابات کیلئے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے ،ْ سینیٹر مشاہد حسین سید

جولائی کو احتساب عدالت کے فیصلے میں نواز شریف کو ہر قسم کی کرپشن، کمیشن یا کک بیک کے الزامات سے بری کیا گیا ،ْ دولت مشترکہ کے مبصرین سے گفتگو

پیر 23 جولائی 2018 15:43

مسلم لیگ (ن) کو عام انتخابات کیلئے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو عام انتخابات کیلئے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے۔نائیجیریا کے سابق صدر کی سربراہی میں دولت مشترکہ کے مبصرین پر مبنی 20رکنی وفد نے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نون کے رہنما نیوفد کو عام انتخابات سے متعلق فیکٹ شیٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ 6جولائی کو احتساب عدالت کے فیصلے میں نواز شریف کو ہر قسم کی کرپشن، کمیشن یا کک بیک کے الزامات سے بری کیا گیا۔

فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر نواز شریف کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔سینیٹر مشاہد حسین نے وفد کو یہ بھی بتایا کہ ن لیگ کو الیکشن میں یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے اور بہت ہی منظم طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔