فلسطین، سینکڑوں اسرائیلی آباد کاروں کامسجد اقصیٰ پر دھاوا،

متعدد فلسطینی گرفتار مسلمان کمر کس کر مسجد اقصی کا رخ کریں تا کہ یہودی آباد کاروں کی ٹولیوں کو روکا جا سکے

پیر 23 جولائی 2018 16:06

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) مقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں اسرائیلی آباد کاروں نے المغاربہ کے پھاٹک سے مسجد اقصی کے صحن پر دھاوا بول دیا،یہوسدی آباد کاروں کواسرائیلی فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے، فلسطینی مسلمانوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاریاں بھی عمل میں آئی، مسلمان کمر کس کر مسجد اقصی کا رخ کریں تا کہ یہودی آباد کاروں کی ٹولیوں کو روکا جا سکے۔

بین الکاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں اسرائیلی آباد کاروں نے المغاربہ کے پھاٹک سے مسجد اقصی کے صحن پر دھاوا بول دیا۔ یہ کارروائی قابض اسرائیلی فوج کے سخت پہرے کے بیچ عمل میں آئی جس نے فلسطینیوں کے مسجد میں داخلے پر سخت حفاظتی اقدامات عائد کر رکھے ہیں اور مقبوضہ بیت المقدس میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کے مطابق دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں کی تعداد ایک ہزار کے قریب تھی جن میں بہت سے لوگوں نے مسجد میں نماز ادا کرنے کی کوشش کی۔آباد کاروں کی جانب سے اجتماعی دھاوں کی یہ کارروائیاں ایسے وقت کی جا رہی ہیں جب "ہیکلِ سلیمانی" کی تباہی کی یاد منانے کے حوالے سے یہودیوں کا یوم سوگ قریب آ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہیکلِ سلیمانی سے متعلق تنظیموں نے زور دیا ہے کہ حرم قدسی کے صحنوں پر اجتماعی دھاوے بولے جائیں اور اور بیت المقدس کے پرانے علاقے کی فصیلوں کے اندر رات کی ریلیاں نکالی جائیں۔

ادھر بیت المقدس میں مختلف جماعتوں اور اداروں نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کمر کس کر مسجد اقصی کا رخ کریں تا کہ یہودی آباد کاروں کی ٹولیوں کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :