پاکستان سمیت 17ممالک کے سینئر ایڈیٹرز کا سیمینار ارمچی میں شروع

فرانس ، جرمنی ، روس ، بھارت، قزاقستان، کرغستان،ازبکستان اور مصر کے 23 مندوب شریک ہیں پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ میں سی پیک کے ذریعے قائدانہ کردار ادا کررہا ہے ،پاکستانی مندوب

پیر 23 جولائی 2018 16:06

پاکستان سمیت 17ممالک کے سینئر ایڈیٹرز کا سیمینار ارمچی میں شروع
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان سمیت 17ممالک کے سینئر ایڈیٹرز کا ایک سیمینار گذشتہ روز چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ یغور کے دارلحکومت ارمچی میں منعقد ہوا ۔ فرانس ، جرمنی ، روس ، بھارت، قزاقستان، کرغستان،ازبکستان اور مصر کے 23سینئرز ایڈیٹر سیمنیار میں شرکت کر رہے ہیں،جس کا اہتمام سٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پاکستانی نمائندے نے بتایا کہ حکومت پاکسان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں پائلٹ پروجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔پانچ روزہ سیمیار کے دوران شرکاء کو سنکیانگ میں ہونے والی اقتصادی اور سماجی ترقی کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملے گا اور وہ اسکا جائزہ لینے پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا۔سیمینار کے شرکاء ماہرین،چینی معیشت،ثقافت،نسل اور مذہبی امور کے دانشوروں کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کرینگے،علاوہ ازیں یہ شرکاء علاقے کی دو کمشنریوں کا دورہ بھی کرینگے اور بیجنگ بھی جائیں گے۔سٹیٹ کونسل کا انفارمیشن آفس 2012سے یہ سیمینار ہر سال منعقد کر رہا ہے۔