Live Updates

عمران خان ساری زندگی یاد رکھیں گے کہ انہوں نے کس عورت کا انتخاب کیا

عمران خان ،ان کی پارٹی اور آئندہ نسلیں بھی اس بات پر پشیمان ہوں گی کہ عمران خان نے شادی کے لیے میرا انتخاب کیا،ریحام سے شادی کو غلطی قرار دینے کے بعد ریحام خان کا عمران خان کو جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 15:58

عمران خان ساری زندگی یاد رکھیں گے کہ انہوں نے کس عورت کا انتخاب کیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2018ء) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریحام خان سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔جس کے بعد ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں عمران خان کو کرارا جواب دیا ہے۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کی اس بات سے بلکل متفق ہوں کہ مجھ سے شادی کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

کیونکہ جس قسم کی خواتین کے عمران خان عادی ہیں۔تو انہوں نے مجھے بھی ایسا سمجھا لیکن انہوں نے بلکل غلط اندازہ لگایا میں نشہ نہیں کرتی میں شراب نہیں پیتی۔اور جب میرے سامنے کوئی غلط کام کر رہا ہو تو پھر چاہے وہ کام میرا بھائی کر رہا ہو یا بیٹا کر رہا ہو میں خاموش نہیں رہتی اور جہاں ملک کی بقا کا سوال ہو تو پھر میں سب سے علیحدگی اختیار کر لوں گی کیونکہ ملک پہلے ہے اور اس کے بعد  محبت ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سوچا کہ جس طرح وہ زندگی گزارتے ہیں اور قران پاک کے بلکل خلاف زندگی گزارتے ہیں ۔ ملک کے مفاد کے خلاف کام کرنا چاہتے ہیں اس پر میں خاموش رہوں گی۔اس دنیا پر کوئی بھی نہیں جو عمران خان کے ان کاموں کے خلاف گواہی دے سکے میں وہ اکیلی عورت ہوں جو اتنی ہمت رکھتی ہے کہ عمران خان اور ان کے مافیا کا مقابلہ کر سکے۔اور عمران خان مجھ سے اپنے جھوٹ نہیں بلوا سکے۔

مجھ سے کہا گیا کہ آ پ طلاق کے بعد یہ یہ کہہ دینا جیسے مجھ سے پہلے اور خواتین سے کہا گیا۔تو وہ خواتین مان لیتی تھیں کیونکہ یہ ان کو ڈراتے تھے۔لیکن میں ایسی عورت ہوں جس کو نہ تو کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ ہی پیسے سے خرید سکتا ہے ا س لیے مجھ سے شادی عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ عمران خان کی زندگی میں اس سے پہلے نہ تو ایسا کوئی مرد آیا ہے اور نہ ہی خاتون جو ان کے اشاروں پر نہ چلے،میں کسی کے اشاروں پر نہیں چلتی۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی ساری زندگی یاد رکھیں گے کہ مجھ جیسے انسان کا انہوں نے انتخاب کیا۔اور ان کی آئندہ نسلیں بھی اس بات پر پشیمان ہوں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات