مظفر آباد‘ 4مرلہ اراضی پر خون سفید ہو گیا،چھوٹے بھائی اور اُس کی اولاد جان کی دشمن بن گئی

پیر 23 جولائی 2018 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) 4مرلہ اراضی پر خون سفید ہو گیا،چھوٹے بھائی اور اُس کی اولاد جان کی دشمن بن گئی،اراضی پر قبضہ کیلئے گھر پر حملہ آور،مکان خالی کرو یا مرنے کیلئے تیار ہو جائو،چناری کے رہائشی عبدالعزیز ولد غلام ربانی نے پریس کلب میں صحافیوں کو روداد ستانے ہوئے بتایا کہ موضع چناری میں 4مرلہ اراضی جو کہ میری اہلیہ کو اُس کے والدین نے بطور حصہ دے رکھی ہے،مذکورہ اراضی پر میں مکان تعمیر کر رکھا ہے جسے اب ہتھیانے کیلئے میرے حقیقی چھوٹے بھائی عبدالرشید(طیبہ ہوٹل والی) اور اُس کلے بیٹے میری جان کے دشمن بن گئے ہیں،دو روز قبل عبدالرشید اپنے دو بیٹوں نادر رشید،اور ساجد رشید وغیرہ میرے گھر پر حملہ آور ہوئے اور دروازہ توڑتے ہوئے مجھے اور میرے اہل خانہ کو سنگین دھمکیاں دیں اور مکان خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں عبدالرشید وغیرہ نے خود ہی تھانہ چناری میں میرے خلاف درخواست دی جبکہ میں نے بھی گھر پر حملہ کرنے کے خلاف مذکوریان کے خلاف درخواست دے رکھی ہے لیکن تا حال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے جرگہ برادری کے ذریعے معاملہ کو دبانے اور کارروائی سے گریزاں ہے۔عبدالعزیز نے بتایا کہ عبدالرشید وغیرہ سے مجھے اور میرے اہل خانہ کو جان ومال کا تحفظ دلایا جائے اور عدالت میں زیر کار مقدمہ پر اثرانداز ہونے والوں،جعلی نکاح نامہ بنانے والوں اور ریکارڈ میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے آئی جی اور ایس پی ہٹیاں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔