مظفرآباد سے راولپنڈی اسلام آباد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ائیر کنڈیشنڈ بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

پیر 23 جولائی 2018 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) دارالحکومت مظفرآباد سے راولپنڈی اسلام آباد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ائیر کنڈیشنڈ بس سروس کا آغاز، کمشنر مظفرآباد چوہدری امتیاز احمد، چیئرمین ایم ڈی اے ملک ایاز،ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ندیم احمد جنجوعہ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ خواجہ اعظم رسول، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ محمد اکمل خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اشفاق گیلانی، مہتمم سید فدا حسین شاہ، ڈی ایس پی سردار ریاض،ڈی ایس پی شوکت مرزا، ڈی ایس پی مقصود عباسی،ایم ڈی ڈائیو مظفرآباد تنویر خان مغل، سی ای او حنیف خان مغل،شاہد خان مغل، ضمیر خان مغل، فرحت خان مغل، ایس ایچ او سٹی راجہ سہیل،سابق ایس پی عبدالرشید مغل، حیدر علی مغل ایڈووکیٹ نے بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز احمد نے کہا کہ دنیا اس وقت ترقی کی جانب گامزن ہے اور ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتیں مہیا کر کے ہم ریاستی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس سے ریاست کی آمدنی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کے خاتمہ میں بھی بے حد مدد ملے گی۔نئی سروس کا آغاز انتہائی لائق تحسین قدم ہے اور اس کے لیے مظفرآباد ڈائیو،سکائی ویز کے مالکان نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ لائق تحسین ہیں اور دیگر مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کو سفر کی جدید سہولتیں مہیا کرنے کیلئے ایسے ہی اقدامات اٹھائیں۔

ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات سے ہی استفادہ کر کے سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر مزید اقدامات کرتے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ گاڑیاں عوام کے لیے مہیا کرے۔محکمہ سیاحت ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتوں کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے بھرپور تعاون کریگا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر لحاظ سے عوام کو جدید سہولتوں سے مزین سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔اس موقع پر چیئرمین ایم ڈے اے ملک ایاز اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول،ایم ڈی مظفرآباد ڈائیو تنویر خان مغل، جی ایم سکائی ویز تنویر بٹ، سی ای او راجہ مظہر، سی ای او ڈائیو مظفرآباد ایکسپریس محمد حنیف مغل اور دیگر نے بھی اپنے خطاب میں جدید خطوط پر چلنے والی اس سروس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دیگر کے علاوہ ن لیگ حلقہ نمبر چھ کے صدر محمد افسر خان، حلقہ دو کے رہنماء اعجاز مغل،راجہ اختر، خالد خان مغل، صابر حسین مغل، ابرار خان، محمد ذیب خان، محمد نذیر، حاجی سکندر، سابق چیئرمین ٹائون کمیٹی گڑھی دوپٹہ محمد شریف عباسی، ن لیگ حلقہ چھ کے راجہ اختر، یاسرمغل، ٹرانسپورٹر حاجی مظفر حسین مغل، شیراز مغل، محمد عارف قریشی، محمد صفیر قریشی، نور حسین، کلیم مغل، اسد لطیف، الطاف مغل،ملک امداد حسین، خالد پراچہ، راجہ حبیب، ممتاز مغل، معروف مغل، دلاور مغل، رضوان مغل بھی موجود تھے۔