مون سون کی شدید بارشوں کے باعث نالہ ماہل میں طغیانی کے باعث مہاجر کیمپ چھتر نمبر دو میں کئی مکانوں کو شدید نقصان ‘ فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو مہاجر ین کے گھروں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں

محمد فاروق احمد،متولی ،محمد شریف،راج ولی،سفیر احمد،خالد حسین،لال دین،مختیار حسین و دیگر کا اظہار خیال

پیر 23 جولائی 2018 16:35

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) مون سون کی شدید بارشوں کے باعث نالہ ماہل میں طغیانی کے باعث مہاجر کیمپ چھتر نمبر دو میں کئی مکانوں کو شدید نقصان فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو مہاجر ین کے گھروں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں قبل ازیں بھی موسم برسات میں یہاں 50سے زاہد مکانات نالے کی نذر ہو گئے تھے اب مزید پچاس مکانوں کو شدید خطرہ ہے جو کسی بھی وقت نالے کی زد میں آسکتے ہیں اور مہاجرین کا بھاری نقصان کے ساتھ مہاجرین کے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اس موقع پر محمد فاروق احمد،متولی ،محمد شریف،راج ولی،سفیر احمد،خالد حسین،لال دین،مختیار حسین،حاجی وزیر حسین،زوالفقار ،شوکت حسین ،محمد فاروق،اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پرمہاجر کیمپ کے ساتھ حفاطٹی دیوار تعمیر کر کے سینکروں لوگوں کی زندگیوں کو بچائے ۔

متعلقہ عنوان :