Live Updates

آئی ایس ایف آزادکشمیر کے سابق مرکزی صدر جبار خان مغل کی ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدواران زلفی بخاری اور عامر کیانی کی انتخابی مہم میں شرکت

پیر 23 جولائی 2018 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) آئی ایس ایف آزادکشمیر کے سابق مرکزی صدر جبار خان مغل کی ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدواران زلفی بخاری اور عامر کیانی کی انتخابی مہم میں شرکت ۔حلقوں میں مختلف کارنر میٹنگز ،انتخابی جلسوں ،ریلیوں میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جبار خان مغل نے کہا کہ 25جولائی کو پاکستانی عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائیں گے ۔

قائد پاکستان عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر کے ملک کو اندھیروں اور مشکلات سے نکالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے سے پی ٹی آئی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔ملک کو لوٹنے والے کرپٹ لوگوں کا ووٹ کے ذریعے محاسبہ کرینگے ۔25جولائی کو پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :