جامعہ کشمیر نیلم کیمپس میں تعینات ڈائریکٹر کیمپس کی من مانیاں عروج پر ‘من پسند اور اپنے عزیز واقارب کے روٹ پر بس تعینات کر دی ‘تین یونین کونسل سے آنے والے سینکڑوں طلبائو طلبات پیدل سفر کرنے لگے

پیر 23 جولائی 2018 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء)جامعہ کشمیر نیلم کیمپس میں تعینات ڈائریکٹر کیمپس کی من مانیاں عروج پر من پسند اور اپنے عزیز واقارب کے روٹ پر بس تعینات کر دی جبکہ تین یونین کونسل سے آنے والے سینکڑوں طلبائو طلبات پیدل سفر کرنے لگے اور جوار باڑیاں چلہانہ کیلئے تعینات بس سروس کو روک کر یونیورسٹی کے اردر کے بجائے من پسند اور عزیز اوقارب کے لیے لگا دیا طلباء تنظیموں نے چانسلر جامعہ کشمیر اور وائس چانسلر جامعہ کشمیر سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے طلبا و طالبات کو بس جیسی سہولیات سے محروم نہ کریں طلباء تنظیموں کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کیمپس نیلم کے ڈائریکٹر نے یونیورسٹی بس کو 3 یونین کونسل جورا،باڑیاں اور چلہانہ میں آنے سے روکا ہے اتنی فیس دینے کے باوجود 3 یونین کونسل کے طالب علم پبلک گاڑیوں پے سفر کرتے ہیں اور گاڑیوں کے انتظار میں طالب علموں کا وقت ضائع ہوتا ہے جبکہ بس کنڈل شاہی سے واپس چلی جاتی ہے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کے ڈائریکٹر سے پوچھا جائے کے پہلے بس باڑیاں تک آتی تھی اب کیوں نہیں آنے دیتی کیا ان تین یونین کونسل کے طالب علموں کا کوئی حق نہیں کیا وہ نیلم کے شہری نہیں یونیورسٹی کیمپس بس کو یونین کونسل چلہانہ تک لائے جانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں اور آڈٹ کر کے طالب علموں کی جمع شدہ آضافی فیس واپس کی جائے۔