جاپان، گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا دی، 18افراد ہلاک

پیر 23 جولائی 2018 16:41

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شدید گرمی کی جاری لہر سے 18افراد ہلاک ہوق گئے، جاپان میں 1886کے بعد رواں سال سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شدید گرمی کی جاری لہر سے 18افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ پیر کے دن درجہ حرارت 41.1 تک چلا گیا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ جاپان کے کئی شہروں میں 1886 کے بعد اس مرتبہ سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ حالیہ موسم گرما میں ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ اس صورتحال میں طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :