عراق، فضائی کارروائی میں15دہشت گرد ہلاک، 3گاڑیاں تباہ

پیر 23 جولائی 2018 16:41

دیالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) عراقی فضائیہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے 15دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ 3 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فضائیہ نے مشرقی شہر دیالہ پر حملے میں داعش کے 15 دہشتگرد ہلاک کر ڈالے۔

(جاری ہے)

مقامی محکمہ پولیس کے ایک عہدے دار حبیب الشمری نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد ایک بڑے حملے کی تیاری میں ہیں جس پر یہ کاروائی کی گئی جس میں 15 دہشتگرد مارے گئے اور ان کی 3 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے دسمبر 2017 میں کہا تھا کہ داعش کا ملک سے صفایا کر دیا گیا ہے مگر تاحال اس تنظیم کے بعض دہشتگرد عناصر ملک میں دہشتگرد حملوں میں مصروف ہیں۔