فلسطین، غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 13سالہ معصوم فلسطینی بچہ شہید

پیر 23 جولائی 2018 16:41

بیت اللحم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) غاصب اسرائیلی فوج نے الدہیشہ مہاجر کیمپ پر فائرنگ کر کے 13سالہ معصوم فلسطینی بچے کو شہید کر دیا،جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے آنسو گیس اور اصلی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع الدہیشہ مہاجر کیمپ پر فائرنگ کرنے کے نتیجے میں 13 سالہ فلسطینی بچہ ایرکان سائر مظہر شہید ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیت اللحم کے علاقے بیت جالا کے الحسین ہسپتال سے موصول معلومات کے مطابق بیت اللحم کے جنوب میں واقع الدہیشہ مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں اصلی گولی لگنے سے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گولی بچے کے سینے میں لگی۔عینی شاہدوں کے مطابق بھی اسرائیلی فورسز نے الدہیشہ مہاجر کیمپ پر حملہ کیا جس کی وجہ سے اسرائیلی فوجیوں اور علاقے کے رہائشیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی اور اسرائیلی فوجیوں نے جھڑپ کے دوران آنسو گیس اور اصلی گولیوں کا استعمال کیا ۔

متعلقہ عنوان :