چیئرمین سینیٹ کی دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملے کی شدید مذمت

پیر 23 جولائی 2018 16:41

چیئرمین سینیٹ کی دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقااور ملک کی ترقی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کا حصول ممکن بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ انھوں نے بلوچستان حکومت پر زور دیا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد اور دیگر سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔