نوازشریف کی علالت پرسخت تشویش ،

طبیعت خرابی پر مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد کوکیوں آگاہ نہیں کیا گیا ،شہبازشریف

پیر 23 جولائی 2018 16:51

نوازشریف کی علالت پرسخت تشویش ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جیل میں علالت پرسخت تشویش ہے، طبیعت خرابی پر مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد کوکیوں آگاہ نہیں کیا گیا ،نگران وزیراعظم اور وزیراعلی سے نوازشریف کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کیا تھا ،بق وزیراعظم کو ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسپتال منتقلی کی اپیل کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ (ن)لیگ کے قائد نوازشریف کی جیل میں علالت پرسخت تشویش ہے، مطالبے کے باوجود جیل انتظامیہ نیسابق وزیراعظم کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، ان کی طبیعت خرابی پر مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد کوکیوں آگاہ نہیں کیا گیا ،انہوں نے کہاکہ میں نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی سے نوازشریف کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن نگران حکومت نے میرے مطالبے کو نظر انداز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ہے، انہیں علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم کو ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسپتال منتقلی کی اپیل کرتا ہوں۔