Live Updates

جولائی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیا بی حاصل کرکے حکومت بنائے گی،چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ

پیر 23 جولائی 2018 16:56

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) سابق ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انشاء الله25 جولائی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیا بی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 70 سالوں سے ملک لوٹنے والے چوروں ، لیٹروں کو احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا اور شریف خاندان کے چہرے سے کرپشن اور لوٹ مار کا نقاب اتار کر اصل چہرہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے،پاکستان کے عوام فرعونیت کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہونے اور مقابلہ کرنے پر عمران خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ تاریخی ، حق سچ اور انصاف پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو غریبوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کا منشور پیش کیا اور انصاف لوگوں دہلیز پر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات