صحافی عرفان احمد فراز کے گھر پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے،چوہدر ی عظیم شفیع

پیر 23 جولائی 2018 16:56

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) اوورسیز کشمیر ی راہنما چوہدر ی عظیم شفیع نے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آور ملزمان کے خلاف آئی جی آزادکشمیر اور ڈی آئی میرپور فوری طور پر انکوائر ی کمیشن تشکیل دیں اور معروف اوورسیز کشمیری صحافی عرفان احمد فراز کے گھر پر حملہ آور افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق اس کو سزا دی جائے۔

ان کے گھر سماہنی سونا ویلی میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر ، آئی جی آزادکشمیر اور ڈپٹی کمشنر بھمبر اس واقع کا فوری نوٹس لیں اور اس گنونے کام میں شامل ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستان اور کشمیر جو ملک کو زرمبادلہ فراہم کرتے ہیں اور غریبوں کی کفالت کرتے ہیں ،فلاح انسانیت میں بھرپور حصہ لیتے ہیں ان کے ساتھ ایسا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور مذموم فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر فیملی کے افراد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے اور ابھی تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی جس سے دیار غیر میں بسنے والے تمام لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم آزادکشمیر ، آئی جی آزادکشمیر اس واقع کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جائے ۔