Live Updates

پاکستانی قوم پی ٹی آئی کو بھر پور مینڈیٹ دے کر اسمبلی میں بھجیں،چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ

پیر 23 جولائی 2018 16:56

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا بہترین موقعہ دیا ہے اب یہ پاکستانی قوم پی ٹی آئی کو بھر پور مینڈیٹ دے کر اسمبلی میں بھجیں تا کہ عمران خان کی بہترین پالیسوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کیا جا سکے۔

عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے جہاد کر رہا ہے عمران خان کی کوششوں سے خیبر پختونخواہ میں بہترین نظام قائم ہوا ہے جہاں سے کرپشن کا خاتمہ ہو چکا ہے اور ساڑھے پانچ لاکھ نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا گیا ہے جو اپنی مثال آپ ہے عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کر کرپشن فری ملک بنانا چاہتے ہیں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

25 جولائی کو قومی ذمہ دار نبھاتے ہوئے پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانے کیلئے بھر پور کردار اد ا کرنا ہو گا قوم نے یہ بہترین موقعہ گنوا دیا اور عمران خان کو بھاری مینڈیٹ نہ دیا تو پھر پاکستان کو پستی سے نکالنا مشکل ہو گا حالات پاکستانی قوم سے اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے اور پاکستان میں کرپشن کے خلاف انقلاب کو کامیاب کرایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات