عوام سے 155 ملین روپے کا فراڈ ،
نیب بلوچستان کی انٹیلی جنس ٹیم نے برادرز انٹر نیشنل فرم کے مرکزی ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا،فرم مالکان نے سینکڑوں لوگوں کو سٹاک ایکسچینج میں شئیرز کے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپوں سے محروم کیا
پیر 23 جولائی 2018 16:56
(جاری ہے)
جب جھانسے میں آنے والے لوگوں کی تعداد کئی سو تک پہنچی تو ملزمان فرم بند کر کے رو پوش ہو گئے۔
دھوکہ دہی کے کیس کاجب عقدہ کھلا تو مذکورہ فرم کے ہاتھوں لٹنے والے 250 متاثرین نے نیب سے رجوع کیا۔ جس پر ڈپٹی ڈائر یکٹر فیاض افضل کی سربراہی میں قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ملزمان کے خلاف ثبوت اکھٹے کر کے ریفرنس عدالت میں دائرکر دیا۔ نیب کی تحقیقات کی روشنی میں احتساب عدالت نے ملزمان کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، تاہم ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیاجس پر نیب نے چند ماہ قبل برادرز انٹر نیشنل فرم کے مفرور مالک خالد اکرم کو ملتان سے گرفتار کیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے نیب کی انٹیلی جنس ٹیم نے ملزم کی تلاش جاری رکھی اور راولپنڈی میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے کیس کے مرکزی کردار جاوید اکرم کو بھی حراست میں لے لیا۔ احتساب عدالت راولپندی سے ملزم کا حفاظتی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے جبکہ کل احتساب عدالت کوئٹہ پیش کیا جا ئے گا ،واضح رہے ڈی جی نیب بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ چند ماہ کے دوران شعیب شیخ کی سربراہی میں انٹیلی جنس ٹیم نے صوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دوردراز علاقوں سے متعدد کیسز کے مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.