جنرل الیکشن کے حوالے سے نصیر آباد ڈویژن میں سیکورٹی کے تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ،

تمام ایس ایس پیز نے سکورٹی پلان جاری کرکے ملازمین کی تعیناتی بھی شروع کر دی ہے،ڈی آئی جی پولیس راؤ منیر احمد ضیاء

پیر 23 جولائی 2018 16:58

جنرل الیکشن کے حوالے سے نصیر آباد ڈویژن میں سیکورٹی کے تمام تر اقدامات ..
ڈیرہ مراد جمالی۔23جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آبادراؤ منیر احمد ضیاء نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن کے حوالے سے نصیر آباد ڈویژن میں سیکورٹی کے تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تمام ایس ایس پیز کی جانب سے سکورٹی پلان جاری کرکے ملازمین کے تعیناتی بھی شروع کر دی گئی ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے مونیٹرنگ کی جائے گی جس کے لئے کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیںعام انتخابات میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے ادا کرے گی، انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے رینج بھرکے پولنگ اسٹیشنوں، ووٹرز اور الیکشن کمیشن کے عملے کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیںتمام ایس پیز کو جرائم کے روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کریں اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ میر احمد ضیاء نے کہاکہ رینج کے 05اضلاع کے تھانوں کے حدودو میں 543 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 164کوانتہائی حساس،309کو حساس اور70 پولنگ اسٹیشن کو حسب معمول (نارمل) درجے میں رکھے گئے ہیں جنرل الیکشن میں پولیس تھانوں کے حدود میں قائم پولنگ اسٹیشن میں کل5لاکھ 74ہزار 6 سو26افراد اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن میں03لاکھ14ہزار 02سو 56 مرد اور02لاکھ 18ہزار08سو 60 خواتین شامل ہیںانتخابات میں عوام کو پر امن ماحول ل فراہم کرنے کے لئے 04ہزارسے زائد پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پولیس کے ساتھ ساتھFC،BCاور آرمی کے جوان بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہیں گے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے خصوصی پلان تشکیل دئے جا رہے ہیں تھانوں کی سطح پر QRF, اور فرسٹ ریسپونس ٹیمیں بھی موجود رہیں گی نصیر آباد ڈویژن میں عام انتخابات میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے ادا کرے گی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے مونیٹرنگ کی جاے گی جس کے لئے مختلف کیمرہ نصیب کر دیئے گئے ہیں۔