امیرالدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے نئے پرنسپل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہسپتال اور اداروں کی کامیابی اور بہتری کیلئے تمام توانائیاں صرف کریں گے‘پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب

پیر 23 جولائی 2018 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج ولاہور جنرل ہسپتال کے عہدہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گزشتہ روزپی جی ایم آئی میں مختلف شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز ، ایڈیشنل ڈین ڈاکٹر بشری سہیل جبکہ ایل جی ایچ میں میڈیکل ٹیچرز ایسو سی ایشن کی جنرل سیکرٹری پروفیسر فرحت ناز، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین، انتظامی ڈاکٹرز ، نرسنگ سپرٹینڈنٹ رضیہ بانواورپیرا میڈیکل اسٹاف نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ان کے لیے نیا نہیں وہ پہلے بھی یہاں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اب دوبارہ ایل جی ایچ کی مزید بہتری کے لئے دن رات محنت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شاندار استقبال پر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

پروفیسر محمد طیب بیرون ملک سے کوالیفائیڈ ہیں اور میڈیکل کے شعبے میں درس و تدریس اورمینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ان کو طب کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ پروفیسر محمد طیب عالمی اور قومی میڈیکل اداروں کے ایوارڈ یافتہ بھی ہیں، وہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول ، نرسنگ کالج اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ایل جی ایچ کے بھی پرنسپل ہونگے پروفیسر محمد طیب نے ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے ٹیم ورک اور نیک نیتی کے ساتھ محنت کرتے ہوئے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :