پیپلز پارٹی آئین کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائے گی‘عزیز الرحمن چن

پیر 23 جولائی 2018 17:32

پیپلز پارٹی آئین کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائے گی‘عزیز الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آئین کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر توانائیں بروئے کار لائی اور آئندہ بھی آئین کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو متفقہ آئین دے کر عظیم کام سرانجام دیا جبکہ آج کچھ لوگ آئین کو اپنی پارٹی منشور کے مطابق بدلنا چاہتیں ہیں لیکن پیپلز پارٹی آئین کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

جن لوگوں نے آئین سے غداری کی وہ آج ملک بدر اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اس لئے آئندہ بھی جو بھی پارٹی حکومت میں آئے وہ ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے آئین کی روح مسخ ہوتی ہو۔