کراچی،24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر41ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 23 جولائی 2018 17:40

کراچی،24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر41ملزمان کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی10مفرور اور14 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر41ملزمان کو گرفتار کرکی06 پستول معہ15 راؤنڈز ،04رپیٹر، موبا ئیل اورموٹرسائیکل برآمد.تفصیلات کے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کی02مفرورسمیت14 ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتا رکر کے مو با ئیل اور موٹرسائیکل برا ٓمد کر لی۔

حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکی02مفرور اور01 اشتہاری سمیت 03ملزمان کو گرفتار کر لیا۔میر پور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکی05مفرورملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سکھر پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی میں01مفرور اور13 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے یگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ٓٓآئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوںمیں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوںکو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراںانہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایاجائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر4میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :