Live Updates

جلائی کے بعد پاکستان کاوزیراعظم عمران خان ہوگا ،حلیم عادل شیخ

پیر 23 جولائی 2018 17:40

جلائی کے بعد پاکستان کاوزیراعظم عمران خان ہوگا ،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پی ایس 99 تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ عوام اس بار کوئی غلطی نہ کرے اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے ،25تاریخ کے بعد ہمارا کپتان عمران خان اس ملک کا وزیراعظم ہوگا،میرا صرف اس حلقے سے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی بھرپور جان لڑادیں کیونکہ یہ اس قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے جہاں جہاں تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کی کامیابی کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قائل کریں،انہوںنے کہاکہ جو میرے ساتھی اور دوست جن سے میرا پورے سندھ میں رابطہ رہاہے ان کے اگر کسی حلقے میں الیکشن نہیں ہیں تو وہ مجھے یہاں آکر سپورٹ کرسکتے ہیں، ان کا میرے ساتھ کھڑاہونا ہی میری کامیابی ہے ،کیونکہ اس وقت تحریک انصاف کو اپنے ٹائیگرز کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ اس حلقے میں ہمارے کارکنان اور بزرگ شہری پچیس جولائی کو فجر کی نماز پڑھ کر گھروں سے نکلیں اور مجھے ووٹ ڈالیں اور جن ساتھی دوستوں کا ووٹ نہیں ہے ان پر اب زیادہ زمہ داری ہے ایسے ساتھی اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے لیکر آئیں اور عوام کو بتائیں کہ تحریک انصاف کی کامیابی سے ان کے سارے دکھ درد دور ہوجائینگے ،حلیم عادل شیخ نے یہ بات جمالی گوٹھ ،فقیرا گوٹھ، ،غریب آباد ، یثرب کالونی ،نورگوٹھ،وزیربروہی گوٹھ اورلاسی گوٹھ سمیت حلقے میں مختلف علاقوں میں ہونے والی کارنر میٹنگوں کے دوران کہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جن پچاس لاکھ گھروں کی تقسیم کا وعدہ کیاہے وہ گھر اس حلقے کی عوام کو بھی دیئے جائینگے،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جان بوجھ کر سندھ کی عوام پر مظالم کیئے عوام کے شناختی کارڈ بلاک کروائے میں نادرہ آفس اس حلقے میں لے آئونگا اور اس حلقے کی عوام کے شناختی کارڈ بنائے جائینگے ،پیپلزپارٹی نے اگر اس بار کوئی دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے تو انہیں اس بار سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا کیونکہ عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اس بار کسی بھی دھونس اور دھاندلی میں نہیں آنے والے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات