کامیاب کارنرمیٹنگز وریلیاںمخالفین کیلئے نوشتہ دیوارہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

پاکستان راہ حق پارٹی عوام کوبنیادی سہولیات ان کی دہلیزپرپہنچائے گی،علامہ تاج محمدحنفی

پیر 23 جولائی 2018 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) علامہ ابوالحسنین الحسینی اورانجینئراجمل حیدری کی قیادت میںمجلس وحدت مومنین ،ملی مسلم لیگ،جمیعت علماء اسلام س ،جماعت الشاعت السنہ ،کے وفدکی ملیرآمد،علامہ اورنگزیب فاروقی سے ملاقات،عام انتخابات میںبلامشروط مکمل حمایت کی یقین دہانی،دریںاثناء پاکستان راہ حق پارٹی اوراہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248سے راہ حق پارٹی کے نامزدامیدوارعلامہ اورنگزیب فاروقی،پی ایس 113کیماڑی سے نامزدامیدوارعلامہ تاج محمدحنفی اورپی ایس 120سائٹ ومنگھوپیرسے راہ حق پارٹی کے امیدوارمفتی عبدالحمیدتونسوی ,علامہ رب نوازحنفی،کی قیادت میں انتخابی مہم سلسلے میںدائودچالی،میٹروویل تامنگھوپیر روڈطویل ترین براستہ ،بنارس،شاہراہ اورنگی،میٹروویل اورماڑی پورروڈمحمدی کالونی آئی سی میںعظیم الشان’’آغازانقلاب ریلی‘‘نکالی گئی جس میںسینکڑوںکی تعدادمیںبڑی چھوٹی گاڑیوںسمیت ہزاروںافرادنے شرکت کی،ریلی کاجگہ جگہ عوام الناس نے والہانہ استقبال کیااورمنوںکے حساب سے گلاب کی پتیاںنچھاورکیں،دوران ریلی مختلف مقامات پرعوام الناس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی ودیگرامیدواران نے کہاکہ25 جولائی کوان شاء اللہ فتح مظلوم عوام کی ہوگی،عوام کی خدمت ہماراعزم ہے،پاکستان راہ حق پارٹی عوام کوبنیادی سہولیات ان کی دہلیزپرپہنچائے گی،ہمارے حلقہ انتخابات میںیومیہ بنیادپرمتعددکارنرمیٹنگزاوران میںعوام الناس کی بھرپورشرکت اورآج کی عظیم الشان’’آغازانقلاب ریلی‘‘کی بھرپورکامیابی نے ثابت کردیاکہ کراچی شہرکے سب سے متاثراورمظلوم ومحکوم عوام پرمشتمل حلقوں کی عوام نے تبدیلی اورانقلاب لانے کافیصلہ کرلیاہے،ان شاء اللہ25 جولائی کوحلقے کی عوام لٹیروں،مافیائوں،قوم کوبارباردھوکہ دینے والوںکوووٹ کی پرچی سے نشان عبرت بنادیںگے،مخالفین نوشتہ دیوارپڑھ لیں،پاکستان راہ حق پارٹی غریب اورمظلوم عوام کی پارٹی ہے،اس میںکوئی جاگیردار، سرمایہ داراوروڈیرہ شاہی نہیںہے ،پارٹی قائدسمیت ایک ایک کارکن کاتعلق غریب اورمتوسط طبقے سے ہے اوران شاء اللہ آئندہ بھی رہے گی،ہم نے عوامی خدمت اورکراچی شہرکی تعمیروترقی کاپختہ عزم کرلیاہے،ان شاء اللہ 26 جولائی کاسورج پاکستان راہ حق پارٹی کی کامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا۔