لاہور بورڈ کے زیرا ہتمام سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (ضمنی ) امتحان 8ستمبرسے شروع ہوگا

پیر 23 جولائی 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) اعلی وثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرا ہتمام سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (ضمنی ) امتحان 2018 مورخہ8ستمبر2018سے شروع ہوگا- لاہور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ 6اگست ،دگنی امتحانی فیس کے ساتھ 13اگست اور تین گنا امتحانی فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ20اگست 2018مقرر کی گئی ہی- دریں اثناء لاہور بورڈ کی جانب سے جماعت دہم سالانہ 2018کا امتحان دینے والے پرائیویٹ طالبعلموں کے رزلٹ کارڈز ان کے دیئے گئے ایڈریس پر بھجوادیئے گئے ہیں جبکہ ریگولر طالبعلموں کے رزلٹ کارڈ ان کے سکول لاہور بورڈ سے وصول کریں گی-اس حوالے سے متعلقہ سکولوں کو اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس بھجوا دی گئی ہی-

متعلقہ عنوان :