جھولا گرنے کا کیس ، چار ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع

پیر 23 جولائی 2018 18:00

جھولا گرنے کا کیس ، چار ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پرانی سبزی منڈی جھولا گرنے سے 14 سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس،عدالت نے چار ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزمان محمد عمران،محمد علی قمر ،سید شفقت حسین جعفری اور خلیل الرحمن کی ضمانت میں توسیع کردی ۔ ملزمان کی عبوری ضمانت ایک ایک لاکھ روپے میں منظور کی گئی تھی ۔ملزمان کے خلاف پی آئی بی تھانے میں قتل الخطا کا مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب 15 جولائی کو جھولا گرنے سے 14 سالہ کشف جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :