راولپنڈی، یونین کونسل 76چکلالہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

پیر 23 جولائی 2018 18:12

راولپنڈی، یونین کونسل 76چکلالہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) یونین کونسل 76چکلالہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،نئے ٹیوب ویل کی تنصیب پر لاکھوں روپے کے اخراجات کے بعد بھی مکینوں کو پانی نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

یونین کونسل 76چکلالہ کے محلہ بغدادی ،اجمیری محلہ ،گلی جامع مسجد بلال وملحقہ گلیوں کے مکینوں نے اے پی پی کو بتایاکہ مکینوں کی اپیل پر علاقہ میں ٹیوب ویل بنایا گیا جس پر لاکھوں روپے کے اخراجات کیے گئے تاھم واسا کی غفلت کی وجہ سے مکینوں کو تاحال پانی کی فراہمی نہیں کی جا سکی ۔

واضح رہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 13چکلالہ میں پانی کے شدید بحران پریونین کونسل76کے چیئرمین چوہدری تنویر نے اپنی ذاتی اراضی ٹیوب ویل کے لیے فراہم کی تھی ۔زمین کے عطیہ کے بعد واسا نے اس مقام پر ٹیوب ویل کی تعمیر کا کام مکمل کیا اور ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر بھی لگا دیا گیا اور اس کی موٹر کی تنصیب بھی مکمل ہو گئی ۔تاھم اس کے باوجود تاحال پانی کی فراہمی نہیں کی جا سکی۔