Live Updates

تاجرتنظیموں کے52 عہدیدران کا پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان

پنجاب کی تاجرتنظیموں کےعہدیدران کی چوہدری سرور سےملاقات،الیکشن میں حمایت کی یقین دہانی، 25 جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئیگا۔سینیٹرچوہدری سرورکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 17:32

تاجرتنظیموں کے52 عہدیدران کا پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2018ء) : لاہور سمیت پنجاب بھر سے52 سے زائد تاجرتنظیموں کے عہدیداران نے تحریک انصاف میں شمولیت اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ بھی تحریک انصاف کے حق میں آئیگا،ہم پہلے دن سے شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جمہوریت اور ملک کی مضبوطی کیلئے بھی شفاف انتخابات قومی تقاضہ ہے ،ہم کسی چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں آئیں گے ۔

وہ سوموار کے روز لاہور پر یس کلب میں تحریک انصاف ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر طاہر نوید،ٹر یڈر ونگ لاہور کے صدر میاں طارق فیروز کے ہمراہ پاکستان کیمسٹ رٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اسحق میو ، تاجر قائدین میاں اسلم شہزاد ، سہیل احمد خان ، میاں محمد احمد کاشف،شیخ جلال احمد، میاں شفیق رحمانی ، اظہر کھوکھر ، مبشر چٹھہ سمیت دیگر کی تحر یک انصاف میں شمولیت اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوارں کی حمایت کے اعلان کے موقعہ پر پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ ہم تاجر تنظیموں کو یقین دلاتے ہیں کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آنے کے بلا تفر یق تمام تاجروں تنظیموں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا اقدامات کر یں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں لیکن ہمارے پاس عمران خان جیسی ایماندار قیادت موجود ہے جو ملک سے کرپشن‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے قوم کو نجا ت دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین کررکھتے ہیں ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات مکمل طور شفاف ہونے چاہیے تاکہ عوامی اپنی مرضی کے مطابق اپنے نمائندوں کا انتخاب کرسکیں ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے ملک میں آئندہ حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔ تحریک انصاف ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر طاہر نوید‘ٹر یڈر ونگ لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج پاکستان کی تاجر برداری بھی بڑی تیزی کیساتھ عمران خان کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات