یوسفزئی قومی اتحاد نے حلقہ این اے 265پر آزاد امیدوار معصو م خان بڑیچ کی حمایت کا اعلان کردیا

پیر 23 جولائی 2018 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) یوسفزئی قومی اتحاد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265پر آزاد امیدوار معصو م خان بڑیچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یوسفزئی قومی اتحاد کے بخت منیر یوسفزئی کا حلقہ این اے 265سے آزاد امیدوار معصوم خان بڑیچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کوئٹہ شہر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265پر مختلف جماعتیں اور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا یہ حلقہ اگرچہ صوبائی دارالحکومت کے وسطی علاقوں پرمشتمل ہے مگر بدقسمتی سے مگر ہر دور میں اس حلقے کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے اس حلقے میں آنے والے علاقوں میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ان مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ حلقے سے اہل ،دیانتدار اور علاقے کے مسائل سے واقف شخص کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجا جائے اس مقصد کیلئے یوسفزئی قومی اتحاد کی سپریم کونسل اور دیگر اراکین نے این اے 265پر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار معصوم خان بڑیچ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حلقہ این اے 265سے آزاد امیدوار معصوم خان بڑیچ نے یوسفزئی قومی اتحاد کی جانب سے انکی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نی25جولائی کو ووٹ دیکر کامیاب کیا توحلقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔