پاکستان ٹیم کی کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد (کل)سے مرحلہ وار وطن واپسی شروع ہوگی

پیر 23 جولائی 2018 18:43

پاکستان ٹیم کی کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد (کل)سے مرحلہ وار وطن واپسی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان ٹیم کی کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد (کل)منگل سے مرحلہ وار وطن واپسی شروع ہوگی۔ کپتان سرفراز احمد 24 جولائی کو شام 5 بج کر 10 منٹ پر کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

حسن علی، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد حفیظ، آصف علی، بولنگ کوچ اظہر محمود، ٹیم منیجر طلعت علی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، میڈیا منیجر عون زیدی، طلحہ اعجاز، کرنل (ر) اعظم خان 25 جولائی کی صبح ایک بج کر 50منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔شاداب خان، محمد نواز اور عثمان شنواری25 جولائی کو صبح ساڑھی7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ 25 جولائی کو صبح ساڑھے 7 بجے سیریز کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کی پشاور آمد ہو گی جبکہ شعیب ملک 26 جولائی کو صبح 8 بج کر 35 منٹ پر سیالکوٹ پہنچیں گے۔