وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘سید شرافت بخاری

پیر 23 جولائی 2018 19:02

وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘سید شرافت بخاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ، سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر گنگال کلب صدر ایڈووکیٹ خالدمحمود کیانی اور ٹورنامنٹ میں کامیابی پر راوی فٹ بال کلب کے صدر سید تنویراحمد کو مبارکبادی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام ا?باد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ یکم اگست سے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچزٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ اور القائم فٹ بال گرائونڈ میں کھیلا جائیں گے، اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تمام رجسٹرڈ ٹیموں کو ایک، دو روز تک دعوت جاری کئے جائیں گے، اور اس کے علاوہ اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ بھی آئندہ ماہ اگست میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں بھی زور و شور پر ہیں،اور سپر لیگ میں اسلام آباد کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی-

متعلقہ عنوان :