ملک میں پک اپ گاڑیوں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ

پیر 23 جولائی 2018 19:33

ملک میں پک اپ گاڑیوں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پک اپ گاڑیوں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ا?ٹوموٹیومینوفکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ئ کے دوران ملک میں 29 ہزار955 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی تیاری اور28ہزار976 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ئ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔مالی سال 2016-17ئ کے دوران ملک میں 24 ہزار266پک اپ گاڑیوں کی تیاری اور23ہزار804یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :