گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ریکارڈ

پیر 23 جولائی 2018 19:33

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر مئی تک کے عرصے میں برقی پنکھوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں ا?یا ہے، اس عرصے کے دوران 2.364 ملین یونٹ برقی پنکھوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7.04 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2016-17ئ کے گیارہ مہینوں میں ملک میں 2.209 ملین یونٹ برقی پنکھوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ اس عرصے کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار یونٹ پنکھوں کی برا?مدات ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ئ کے مقابلے میں 9.57 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2016-17ئ کے دوران ملک سے 15 لاکھ 26 یونٹ پنکھوں کی برا?مدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :