صومالیہ میں الشباب کا حملہ، ’ستائیس فوجی ہلاک‘

پیر 23 جولائی 2018 20:07

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) صومالیہ میں انتہا پسند گروپ الشباب کی ایک کارروائی کے نتیجے میں ستائیس فوجی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ جنگجوؤں نے جنوبی علاقے میں واقع ایک فوجی بیس پر کار سے خود کش بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اس شدت پسند گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بم دھماکے کے بعد چھاؤنی پر حملہ کیا گیا اور ستائیس فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کی وجہ سے متعدد فوجی فرار بھی ہو گئے۔ الشباب نامی گروہ اس افریقی ملک میں ماضی میں بھی حملے کرتا رہا ہی