افغانستان سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں دوطالبان کمانڈروں سمیت تین جنگجو ہلاک،متعدد زخمی

پیر 23 جولائی 2018 20:07

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں دوطالبان کمانڈروں سمیت تین جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ خٰفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کیپیسا کے ضلع تاگاب میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں خود ساختہ طالبان صوبائی گورنر نسیم مشفیق سمیت دو جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔دریں اثنا افغان شمالی خطے میں فورسز کے ایک اور حملے میں اہم داعش کمانڈر بھی مارا گیا