شہباز شریف کا نواز شریف کی جیل میں علالت پر سخت تشویش کا اظہار

نواز شریف کو علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، انکی کی میڈیکل ہسٹری جاننے والے ڈاکٹر کو رسائی نہ دینا افسوسناک ہے،صدر مسلم لیگ ن

پیر 23 جولائی 2018 20:14

شہباز شریف  کا نواز شریف کی جیل میں علالت پر سخت تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کی جیل میں علالت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مطالبے کے باوجود جیل انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے پر مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا۔ میں نے نگران وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سے نواز شریف کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کیا تھا مگر نگران حکومت نے میرے مطالبے کو نظر انداز کردیا، انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو دی گئی تکلیف شدیدہے ۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری جاننے والے ڈاکٹر کو رسائی نہ دینا افسوسناک ہے ۔ ایک مرتبہ میں پھر نواز شریف کو ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال منتقلی کی اپیل کرتا ہوںکیونکہ ان کو علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔