جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا 11واں جنر ل الیکشن ہوگا

ملک بھر کے تقریب ساڑھے 10کروڑ سے زائد بائغ ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

پیر 23 جولائی 2018 20:14

جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا 11واں جنر ل الیکشن ہوگا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) 25جولائی 2018ء کو پاکستان کی تاریخ کا 11واں جنر ل الیکشن ہوگا ، 1970ء سے قبل عوام کو برائے راست ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہ تھا،ملک بھر کے تقریب ساڑھے 10کروڑ سے بائغ ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان کے تیسرے شہر فیصل آباد کی نئی حلقہ بندیوں میں قومی اسمبلی 10 اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستیں کیلئے 44 لاکھ سے زائد مردوخواتین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے آن لائن کے مطابق 1970ء سے قبل ملک میںجنرل ایوب خان کا دورے حکومت ایک صدارتی نظام کے تحت قائم تھا جس میں عوام کو برائے راست ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہ تھا اس پاکستان میں جنرل الیکشن دسمبر 1970،دوسرا جنوری 1997ء تیسرا فروری 1985 ء چوتھا نومبر 1988ء پانچواں اکبوتر1990چھواںاکبوتر 1993ء ساتواںفروری 1997ئآٹھواں اکبوتر 2002 ء نواں جنوری 2008دسواں مئی 2013ء میں الیکشن ہوتھا اور اسطرح ملک تاریخی میں 11واں جنرل الیکشن 25جولائی 2018کا ہونے جارہا ہے ، جبکہ حالیہ جاری ووڑز لسٹ کے مطابق ملک بھر کے دو کروڑ ووٹرز کے اضافہ کے ساتھ تعداد 10کروڑ 59لاکھ 55ہزار 407ہوگئی ہے جوکہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،علاوہ ازیںپاکستان کے تیسرے شہر فیصل آباد کی نئی حلقہ بندیوں میں قومی اسمبلی 10 اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستیں کیلئے 44 لاکھ سے زائد مردوخواتین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور ضلع میں عام انتخابات کے سلسلے میں مجموعی طورپر 3764پولنگ اسٹیشنز میں سے 645پولنگ اسٹیشنز حساس قراردئیے گئے ہیں جن پر حفاظتی وانتظامی امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لئے اڑھائی ہزارسے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کردیئے گئے ہیں جبکہ این اے 103اور پی پی103میں آزاد امیدوارمزامحمداحمد مغل کی خودکشی کے بعد یہاں پر الیکشن ملتوی ہوگئے ہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہو نے والی لسٹوں کے مطابق ضلع بھر میں کل 4477338 مردوخواتین الیکشن 2018 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ضلع میں کل 3764 پولنگ اسٹیشن اور 10177 پولنگ کے بوتھ قائم کیے گئے ہیں عام انتخابات 2018 کے الیکشن میں 35 ہزار سے زائد کا عملہ الیکشن ڈیوٹی سرانجام دے گا،